پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں 422پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100انڈیکس 72ہزار 474پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے،دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 21پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278روپے 60پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی