i پاکستان

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گیاتازترین

April 16, 2024

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گئی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں 265 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 70 ہزار 808 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 229 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 70 ہزار 544 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی