پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 456 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 81 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 353 پوائنٹس اضافے کیساتھ 80 ہزار 566 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی