i پاکستان

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100انڈیکس 73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیاتازترین

April 29, 2024

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس 73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 522پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100انڈیکس 73ہزار 265پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ نگ ہوئی ۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 12پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر کی 278روپے 50پیسے پر ٹریڈ نگ ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی