i پاکستان

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی ، پاکستانی روپیہ مستحکمتازترین

January 03, 2025

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کے بعد مندی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ پاکستان کرنسی کی قدر میں معمولی استحکام آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم کچھ دیر بعد 100 انڈیکس میں مندی دیکھنے میں آئی ، سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 258 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔کاروبار کے دوران ایک وقت میں ہنڈرڈ انڈیکس 500 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 17 ہزار 800 پوائنٹس پر بھی گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 111 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے میں فروخت ہو رہاہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا تھا اور ڈالر کا لین دین کاروبار کے اختتام پر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہو اتھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی