نئی حکومت کی تشکیل کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، پاکستان سٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔دوسرے کاروباری دن کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں 524 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 70ہزار 144پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1203پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100انڈیکس 69ہزار 619پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی