i پاکستان

سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1000 پوائنٹس سے زائد کی کمیتازترین

July 19, 2024

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کے بعد بڑی کمی ۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی منفی رجحان دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران 1098 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آ گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز محرم الحرام کی دو روز کی تعطیلات کے بعد سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 676 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی