i پاکستان

سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد زبردست تیزی، 100 انڈیکس 79 ہزار 578 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاتازترین

July 23, 2024

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد مثبت رجحان وکاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج 1038 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 100 انڈیکس 79 ہزار 578 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں بڑی کمی سے ہنڈرڈ انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آ گیا تھا۔ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1578 پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 78 ہزار 539 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی