قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر حزب اللہ کے سربراہ حسن نصرا للہ و دیگر ساتھی شہداکی شہادت پر سہ روزہ سوگ کے بعد آج (جمعہ کو )ملک گیرپرامن یو م احتجا ج ہوگا، ملک بھر میں حسن نصر اللہ سمیت تمام شہدا کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام ،خطبات جمعہ اور احتجاج میں مسئلہ فلسطین و مشرق وسطیٰ کو اجاگر کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی ، لبنانی عوام کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی اور سامراجی اسرائیلی سفاکیت کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔ جاری بیان کے مطابق علامہ ساجد علی نقوی نے تاکید کی ہے کہ اجتماعات جمعہ، خطبات جمعہ میں جہاں مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال کو اجاگر کیا جائے وہیں مسئلہ فلسطین کی اہمیت بھی پیش نظر رہے۔ یوم جمعہ کو پرامن ریلیوں کے انعقاد کے حوالے سے مظلوم فلسطینی و لبنانی عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی پرامن انداز میں کیا جائے گا اور اسرائیلی سفاکیت و درندگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی جائے گی ۔ اسرائیل اس صدی کا سب سے بڑا ناسور، ناجائز ریاست ہے جس کے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضراثرات دنیا پر مرتب ہورہے ہیں اگر اس کا ہاتھ نہ روکاگیا تو پھر دنیا میں قیام امن صرف خواب رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی