i پاکستان

ساہیوال،قتل کا بدلہ لینے کے لیے ایک اور قتلتازترین

May 03, 2024

پنجاب کے ضلع ساہیوال کے نواحی گاوں میں قتل کا بدلہ لینے کے لیے ملزم نے فائرنگ کرکے ظہیر کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاں 63 جی ڈی میں قتل کا بدلہ لینے کا واقعہ پیش آیا ہے، گاں میں گھر کے باہر 30 سالہ ظہیر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ سال ظہیر کی بیوی کو اغوا کرنے والے عمران کو مقتول ظہیر نے قتل کیا تھا، عمران کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے آج صبح اسکے رشتہ داروں نے ظہیر کو قتل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس بہادر شاہ نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ مقتول ظہیر کے بھائی نے 3 ملزمان اللہ دتہ،عمر دراز اور عاشق کے خلاف درخواست تھانے میں جمع کرادی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی