i پاکستان

سائفرتحقیقات، چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناعی واپستازترین

July 18, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفرکی تحقیقات میں بڑی پیشرفت، لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناعی واپس لے لیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی حکم امتناعی واپس لینے کی درخواست منظور کرلی، جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنایا۔ وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دیا گیا حکم امتناعی کے خلاف درخواست دائر کی تھی وفاقی حکومت کی جانب سے اسد باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی