صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق رات گئے جاری پولیس آپریشن میں کچہ ایریا کا خطرناک ڈاکو بشیر شر کیفر کردار تک پہنچ گیا، بشیر شر گزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا۔ انسپکٹر جنرل پنجاب نے بتایا کہ ڈاکو بشیر شر کے دو ساتھی ڈاکو نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوگئے ہیں، واقعہ میں ملوث ڈاکوں کے قلع قمع کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی