i پاکستان

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ ہماری تحویل میں نہیں، سیکرٹری دفاع و داخلہ کا عدالت میں جوابتازترین

September 30, 2024

سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کے اپنی تحویل میں ہونے کی تردید کردی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار میمونہ ریاض اپنی وکیل ایمان مزاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ نے تحریری بیان عدالت میں جمع کرایا۔ سرکاری پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دونوں سیکرٹریز کے بیان کے مطابق محمد اکرم ان کی تحویل میں نہیں ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ محمد اکرم نے بازیابی پریہ بیان دیا وہ ان کی تحویل میں تھا تو کارروائی کریں گے۔ عدالت نے کہا کہ سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ اپنا بیان حلفی بھی عدالت میں جمع کروائیں۔ اس موقع پر وکیل درخواست گزار ایمان مزاری نے کہا کہ محمد اکرم کی فیملی کو سرکاری رہائش گاہ سے نکال دیا گیا ہے جس پر : عدالت نے جیل انتظامیہ سے سرکاری رہائش گاہ خالی کرانے پر جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی