i پاکستان

سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور بھی پیسکو کے نادہندہ نکلےتازترین

July 13, 2023

سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور پشاور الیکٹرک پاور کمپنی (پیسکو )کے نادہندہ نکلے۔ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور دو سب ڈویژن کے تقریبا 12 لاکھ روپے کے نادہندہ تھے۔ پیسکو نے علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی کاٹ دی۔ علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر کینٹ اور سٹی فیڈر کے دو کنکشن تھے، کینٹ فیڈر کے 4لاکھ 60 ہزار آج جمع کرا دئیے۔ تاہم بجلی تاحال بحال نہیں ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی