سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ جلد پاکستان واپس آکر نئی سیاسی جماعت بناوں گا۔ دبئی میں نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلاف بالائے طاق رکھ کر ایم کیو ایم پاکستان کو بھی نئی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ عشرت العباد کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت کم ہے، معیشت کی بہتری کیلئے کرپشن کے خلاف کڑا احتساب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گورننس ناکام ہوجائے تو صورتحال کوئی بھی رخ اختیار کر سکتی ہے، سیاسی اور معاشی عدم استحکام خطرناک حد کو چھو رہا ہے اور امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی