ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سابق بیوروکریٹ اور اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو ڈیفنس ہائوسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے ) فیز 6 میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ایف ائی اے نے اوریا مقبول جان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا، سابق بیوروکریٹ کے خلاف مذہبی منافرت اور اداروں کے خلاف منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ مقدمہ سائبر ٹیررازم ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔اوریا مقبول جان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اوریا مقبول کو گلبرگ سائبر کرائم کے آفس میں رکھا گیا ہے، اوریا مقبول جان کو سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے، اوریا مقبول جان مبارک ثانی کیس سے متعلق بات کر رہے تھے۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مزید بتایا کہ ہمیں ایف آئی ار کی تفصیلات نہیں بتائی جا رہیں،۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی