i پاکستان

سابق اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس (ر)ملک قیوم انتقال کر گئےتازترین

February 17, 2023

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جسٹس (ر)ملک محمد قیوم انتقال کر گئے،جسٹس (ر)ملک قیوم کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے، اہلخانہ کے مطابق جسٹس(ر)ملک قیوم کی نماز جنازہ جوہر ٹائون لاہور میں ادا کی جائے گی،جسٹس(ر)ملک محمد قیوم نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے بھائی تھے، وہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان رہ چکے تھے،اس کے علاوہ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی