i پاکستان

سعودیہ، یو اے ای نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ سے آئی ایم ایف کو مطلع کردیا،اسحاق ڈارتازترین

April 24, 2023

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ سعودیہ، یو اے ای نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ سے آئی ایم ایف کو مطلع کردیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سعودیہ کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ، یو اے ای کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہو گئیں، امید ہے آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ جلد کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی