i پاکستان

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرارتازترین

July 11, 2024

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 9 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ رواں کاروبارہ ہفتے کے دوران پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 10ج پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھا کا رجحان جاری ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس 57 پوائنٹس بڑھ کر 79898 پوائنٹس پرٹریڈ کررہا ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی