i پاکستان

رواں مالی سال کے دوران اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے 50 کروڑ ڈالر قرض کی فراہمیتازترین

August 12, 2024

رواں مالی سال کے دوران اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی فراہمی کی گئی ہے۔ پہلی سہ ماہی کیلئے 10 کروڑ ڈالر رواں ماہ موصول ہوں گے، تیل خریداری کیلئے اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے ادھار رقم کی پہلی قسط موصول ہو گی۔ دستاویز کے مطابق تیل خریداری کیلئے اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے آئندہ سہ ماہی میں 15 کروڑ ڈالر ملیں گے، رواں مالی سال کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں 25 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ادھار تیل خریداری کا معاہدہ ختم ہونے پر سہولت حاصل کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال جون تک اسلامک ڈویلپمنٹ بنک کی جانب سے 25 کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے تھے۔ یاد رہے کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے جینیوا ڈونر کانفرنس میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی یقین دہانی ملی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی