i پاکستان

ٹرمپ کو ان کے آلہ کار اسرائیل نے رسوا کر دیا‘ لیاقت بلوچتازترین

December 29, 2025

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو ان کے آلہ کار اسرائیل نے رسوا کر دیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر کہا کہ یہ مسائل فلسطینیوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوڈان اور صومالیہ کے خلاف سازشیں امریکی، برطانیہ اور یورپی یونین کی سرپرستی میں کی جا رہی ہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی نے بنگلادیش میں 8 جماعتوں کے مل کر انتخابات لڑنے کے فیصلے کو بہت اچھا اقدام قرار دیا۔لیاقت بلوچ نے کراچی سے ڈھاکہ کے لیے جنوری کے آغاز میں پروازوں کا خیرمقدم بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی