ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کے ٹیرف میں دو فیصد اضافہ کردیا۔ اعلامیے کے مطابق مال گاڑیوں کے ٹیرف میں 2 فیصد اضافے کا اطلاق چاروں کارگو ایکسپریس ٹرینوں پر نہیں ہوگا، عملدرآمد 20 اپریل سے ہوگا۔ ریلوے حکام نے مال گاڑیوں کے برعکس مسافر ٹرینوں کے کرائے فوری نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے 16 اپریل کو ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے اضافہ کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی