i پاکستان

ریڈیو پاکستان کی سینئر ترین نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ ریٹائتازترین

January 14, 2026

ریڈیو پاکستان کی سینئر ترین نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ ریٹائر ہو گئیں،انہوں نے لگاتار 45 سال ریڈیو پاکستان سے خبریں پڑھیں۔وہ کئی برس تک پی ٹی وی سے بھی وابستہ رہیں،حکومت پاکستان نے انہیں شاندار خدمات پر صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔عشرت فاطمہ ریڈیو پاکستان کے شعبہ حالات حاضرہ پر بھی پروگرام کرتی تھیں۔انہوں نے گزشتہ رات اپنا آخری خبرنامہ سینئر نیوزکاسٹر عامر ہاشمی کے ساتھ پڑھا۔خبرنامے کے آخر میں عشرت فاطمہ نے اظہار تشکر کا پیغام پڑھا اور اپنی ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کیا۔ڈی جی ریڈیو پاکستان سعید شیخ،ڈائریکٹر نیوز امان اللہ سپرا،اردو یونٹ کے سپروایزر منصور جیلانی اور دیگر سٹاف نے انہیں گلدستہ پیش کیا،کیک کاٹا اور خوشگوار انداز میں انہیں رخصت کیا۔خبروں کی دنیا میں عشرت کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی