i پاکستان

ریاست ماں جیسی ہے، بچوں کی صحت ،تعلیم اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ، مریم نوازتازترین

November 20, 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ ریاست ماں جیسی ہے اور بچوں کی صحت، تعلیم ، تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔عالمی یوم اطفال پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ بچے اللہ تعالی کا خاص تحفہ ہیں، انکی کی مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت چیز دنیا میں کوئی نہیں، معصوم بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے تعلیم، صحت اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بچوں کو سٹینڈرڈ گروتھ اور غذائی قلت سے بچانے کیلئے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا ہے، ارلی چائلڈہوڈ سکول سسٹم سے بچوں کے ذہنی و فکری نشوونما کی جائے گی ، بچوں کے تحفظ کیلئے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کا آغاز کیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ذیابیطس کے مریض بچوں کو چیف منسٹر انسولین پروگرام سے گھر میں مفت انسولین فراہم کی جائے گی ، ویکسینیشن پروگرام کے ذریعے بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھیں گے۔خصوصی بچوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ سپیشل بچوں کیخصوصی ضروریات کے پیش نظر پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول بنا رہے ہیں ، بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے ظلم و زیادتی اور چائلڈ لیبر کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ عزم ہے کہ ہر بچہ محفوظ، صحت مند اور تعلیم یافتہ ہو، بچوں کے حقوق کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی