i پاکستان

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا کورٹ مارشل، 14 سال قید کی سزاتازترین

July 30, 2024

فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کیالزام میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کوفیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت سزا سنا دی گئی۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج کے سابق افسرکو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانیکیالزام میں سزا سنائی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی، اکبرحسین کا رینک 26 جولائی سے ضبط کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجرریٹائرڈ عادل راجا، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضامہدی کا بھی کورٹ مارشل کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی