i پاکستان

ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے کا کیس، جسٹس شاہد کریم کی سماعت سے معذرتتازترین

June 04, 2024

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے کے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے کے آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے درخواست گزار کو تیاری کر کے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کی تھی۔ منگل کو جب سماعت شروع ہوئی تو جسٹس شاہد کریم نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی