i پاکستان

رحیم یارخان،ٹرین میں نشہ آور چائے پلا کر 4مسافروں کو لوٹ لیا گیاتازترین

February 24, 2023

جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں رحمن بابا ایکسپریس میں نوسر بازوں نے نشہ آور چائے پلا کر 4مسافروں کو لوٹ لیا،رحیم یار خان پولیس کے مطابق مسافر کراچی سے پشاور جانے والی رحمن بابا ایکسپریس میں سفر کر رہے تھے، چاروں مسافروں کو خان پور ریلوے اسٹیشن سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی،پولیس نے نوسرباز ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی