i پاکستان

رحیم یارخان، شہریوں کو ہنی ٹریپ کرکے اغوا کرنے والا خطرناک ڈاکو آپریشن میں ہلاکتازترین

November 12, 2024

رحیم یار خان پولیس نے کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیا دپر ٹارگٹڈ آپریشن کرکے خطرناک ڈاکو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطا بق ہلاک ڈاکو ہنی ٹریپ کرکے لوگوں کو اغوا کرتا تھا اور اس کا تعلق اندھڑگینگ سے تھا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان میں آپریشن سندھ سے ملحقہ بستی سعید عباسی کے موضع داعوالہ میں کیا گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت مختار عرف ودھایا شیخ نام سے ہوئی، اس سے قبضے سے کلاشنکوف اورسیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق مختار عرف ودھایا ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا برائے تاوان کیس کا مرکزی ملزم تھا،وہ ڈکیتی اورپولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی