i پاکستان

رئوف حسن نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، بیرسٹر گوہرتازترین

August 19, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹرگوہر خان نے کہا ہے کہ روف حسن نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روف حسن پڑھے لکھے آدمی ہیں۔ آرٹیکل لکھتے رہے ہیں۔ صحافیوں کا صحافیوں سے رابطہ رہتا ہے۔ روف حسن نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔ بیرسٹرگوہر نے پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کو ناکافی قراردیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قمیت سب کیلئے کم ہونی چاہیے۔ بجلی کی قیمتیں ایک دو مہینے کے لیے نہیں مستقل کم ہونی چاہئیں۔ ان سے بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہورہی ہیں ترقیاتی فنڈز سے نکال کر ریلیف دیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے چئیرمین کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی۔ امیدوار زیادہ سے زیادہ تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔ سپریم کورٹ نے 4 حلقوں کے کیسز کا فیصلہ کیا تھا۔ بدقسمتی سے ہمارے تحفظات کو نہیں سنا گیا۔ ہمارے درست ووٹوں کو مسترد کیا گیا۔ این اے 79 میں پہلے کوئی دوبارہ گنتی کی درخواست نہیں آئی۔ امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات سنے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی