i پاکستان

راولپنڈی،ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹر کے ہاتھ سے گر کر نومولود بچی جاں بحقتازترین

August 24, 2024

ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی انتقال کر گئی۔ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ بچی 2 روز قبل ہولی فیملی اسپتال میں پیدا ہوئی تھی، نومولود بچی خاتون ڈاکٹر کے ہاتھوں سے گر کر انتقال کر گئی۔ والدہ کا کہنا ہے کہ بچی کی موت پر ڈاکٹر معاملہ دبانے کے لیے دباو ڈالتے رہے، اسپتال انتظامیہ کو درخواست دی ہے اور متعلقہ ڈاکٹرکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی