i پاکستان

راولپنڈی، شادی کا جھانسا دیکر لڑکی کیساتھ ڈیڑھ سال تک زیادتی کا مقدمہ درجتازترین

July 19, 2024

شادی کا جھانسا دے کر لڑکی کو ڈیڑھ سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق مندرہ کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دے کرلڑکی سے ڈیڑھ سال تک زیادتی کی گئی۔ مقدمے کے مطابق ملزم ہارون شادی کا لالچ دے کر لڑکی ایک سال تک جنسی عمل کرتا رہا۔ ملزم نے لڑائی جھگڑا کر کے تعلق ختم کیا۔ لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیوز،تصاویر بناکر بلیک میل کرتارہا۔ ملزم کی بلیک میلنگ پر رشتہ دینے سے انکار کیا۔مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم سراج بھی لڑکی کو شادی کا جھانسا دے کر 6 ماہ تک جنسی عمل کرتا رہا۔ ملزم سراج نے زبردستی موبائل فون بھی چھین لیا،غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بھی بنالیں۔ ملزمان نے دبئی میں مقیم ارسلان کے ذریعے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ ملزمان نے لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیوز،تصاویر ہماریاورہمسایوں کے گھر کے باہرچسپاں کردیں۔ ملزمان لڑکی کی تصاویر اور ویڈیوز دامادوں اور بیٹیوں کو بھی بھیج رہے ہیں۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی