پیر ودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا جبکہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ ایس پی راول کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی