پیر کو راولپنڈی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا پانچواں سالانہ اجلاس راولپنڈی کے نجی ہوٹل میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں معروف مجسمہ ساز مس رفعت شاہین کوآر ڈبلیو سی سی آئی کا پانچواں صدر منتخب کیا، گیا،سالانہ اجلاس میں سینٹر عبدالحسیب خان ،چئیر پرسن این ڈبلیوبی سی حنا منصب خان ، پیٹرن ان چیف آرڈبلیو سی سی آئی نیلم خالد ، فائونڈنگ پریزڈنٹ عاصمہ کنول نے خوصی شرکت کی ۔ نومنتخب صدر آرڈبلیو سی سی آئی مس رفعت شاہین نے تقریب میں حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں خواتین کو مواقع میسر ہوں تو وہ معاشی ترقی لانے میں سب سے آگے ہونگی ، آج ملک جس معاشی مسائل اور کرائسس سے گزر رہا ہے اسکا واحد حل یہی ہے کہ ہم اپنی خواتین کو باختیا ر بنائیں اور معیشت کے میدان میں شرکتدار بنائیں ۔ انھوں نے کہا ہماری خواتین باصلاحیت ، ہنر منداور محنتی ہیں جن کا موازانہ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے نہیں کیا جا سکتا ہے ، آج خواتین کے لیے کسی بھی جگہ کو حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باوجود پاکستانی خواتین دنیا بھر میں اپنا ایک مقام بنایا ہے ۔
نومنتخب صدر نے کہا کہ آرڈبلیو سی سی آئی کاصدر بنا میرے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے اور میری کوشش ہوگی کہ کاروبار کے میدان میں نئی آنیوالی خواتین کو وہ مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے جو ان سے پہلے والی خواتین نے برداشت کیے ہیں ، آرڈبلیو سی سی آئی کی کوشش ہوگی کہ سالانہ بنیادوں پر قابلیت رکھنے والوں کو 10سے 15لاکھ کا بزنس ارینجمنٹ کر کے دیںاور ساتھ انکے پروڈکٹس کو بیرون ممالک تک پہنچانے میں انکی ہر طرح کی مدد کی جائے ۔ رفعت شاہین نے کہا کہ میری حکومت وقت سے بھی اپیل ہوگی کہ وہ خواتین کسی بھی چھوٹے اور درمیانے درجے کا کاروبار کر تی ہیں انکے لیے ہر قسم کے ٹیکسز کو معاف کیا جائے تاکہ ہماری خواتین کا اعتماد بحال ہو، وہ بھی معیشت کی ترقی میں آگے بڑھ کا کام کر سکیں ،ساتھ ہی حکومت یہ بھی یقین دلاتی ہوں کی جس روز ملک میں خواتین نے بااختیار ہوکر ملکی معیشت کی باگ دوڑکو سنبھال لیا تو سب سے زیادہ ٹٰیکس دینے والوں کی فہرست میں سب سے آگے خواتین ہی ہونگی ۔ آر ڈبلیو سی سی آئی کے سالانہ اجلاس میں مس صبوحی کو سنئیر نائب صدر، راحت جبین کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی