راولپنڈی کی ایک نجی لیبارٹری سے ڈینگی لاروا برآمد ہو نے پر لیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلاکے مطابق راولپنڈی کی ایک نجی لیبارٹری سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر حکام نے نوٹس لے لیا، تھانہ بنی پولیس نے سید پور روڈ پر واقع نجی لیب کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے کے مطابق چغتائی لیب کی چھت پر کھڑے پانی اور جنریٹر کے ساتھ فلٹر میں ڈینگی لاروا موجود تھا، مقدمے میں محکمہ صحت کے ملازمین اور پولیس سے مزاحمت کرنے اور مبینہ طور پر رشوت دینے کا الزام بھی شامل کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی