i پاکستان

راولپنڈی، خود کو کنوارہ ظاہر کرکے دوسری شادی کرنے والے پر مقدمہ درجتازترین

July 03, 2024

تھانہ صادق آباد میں خود کو کنوارہ ظاہر کرکے دوسری شادی کرنے والے شخص پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ملزم واجد منصور کی دوسری اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ متن مقدمہ کے مطابق ملزم نے خود کو کنوارہ ظاہر کرکے مجھ سے دوسری شادی کی جبکہ ملزم پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کا باپ ہے۔ ملزم نے جھوٹ، فراڈ اور دھوکا کے ذریعے اپنے بدنیت عزائم حاصل کرنے کے لیے دوسری شادی کی۔ ملزم واجد منصور نے 16 تولے زیورات بھی چھین لیے، ملزم نے دوسری بیوی کے خاندان کو کنوارہ ہونے کا تاثر دے کر دھوکا دیا اور آنکھوں میں دھول جھونکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی