i پاکستان

راولپنڈی، جادو ٹونے کیلئے 7سالہ بچی کی قبر کی بے حرمتی کرنے والا شخص گرفتارتازترین

September 19, 2025

راولپنڈی میں دھمیال پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچی کی قبر کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔دھمیال کے علاقے میں 7 سالہ بچی کی قبر کے قریب سے کفن ملنے کے واقعے پر اہم پیشرفت ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے جادو ٹونے کے لئے بچی کی قبر کو کھودا اور پھر دوبارہ قبر تیار کی۔واقعے کی اطلاع پر پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے قبر کشائی کروائی تھی، بظاہر لاش کی بے حرمتی کے شواہد سامنے نہیں آئے تاہم فرانزک رپورٹس کی روشنی میں حتمی تعین ہو سکے گا۔قبر کشائی کے بعد فرانزک شواہد حاصل کیے گئے تھے اور ملزم کی گرفتاری ایک چیلنج تھا، جس کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔پولیس نے انتھک محنت سے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع استعمال کر کے ملزم کو گرفتار کیا، فرانزک رپورٹس اور تفتیش کی روشنی میں ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق قبیح اور گھنانے فعل میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی