صدر واہ پولیس نے کارروائی کرکے 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکے کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق وسیم نے میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، زیادتی اور تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی