i پاکستان

راناثنا اللہ کے خلاف مقدمات درج کرائیں، عمران خان کی کارکنان کو ہدایتتازترین

March 29, 2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پارٹی کارکنان سے کہا ہے کہ وہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف ملک بھر میں انہیں جان کی دھمکی دینے پر ایف آئی آر درج کرائیں۔ عمران خان نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے صدر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کے حالیہ ریمارکس کہ ہم میں سے صرف ایک ہی رہے گا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ بے معنی نہیں تھے۔ عمران خان نے الزام عائد کیا کہ رانا ثنا اللہ ان کے سیاسی اور جسمانی خاتمے کے لیے میدان تیار کر رہے ہیں کیونکہ وہ مرکزی کھلاڑی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی