فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ ڈرامہ نما فلمیں انڈسٹری کی رونقیں بحال نہیں کر سکتی۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ڈراموں سے لوگوں کو اٹھا کر فلمیں لایا جا رہا ہے،جن لوگوں کی فلم سازی کے حوالے سے کوئی تربیت نہیں نا کوئی باقاعدہ پروفیشنل ہیں ان کو لیڈنگ رول دیے جا رہے ہیں،سینما گھروں سے لوگ مایوس ہو کر واپس جا رہے ہیں کیا ایسے حالات میں ہم بہتری کا سوچ سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا سٹار کو فلموں میں لانچ کیا جا رہا ہے بڑی سکرین پر کام کرنے اور چھوٹی سکرین میں بہت فرق ہوتا ہے اس کے لیے باقاعدہ تربیت کی ضرورت ہے ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی