i پاکستان

ہرالیکشن میں نئے صوبے کا نعرہ لگا کرعوام کوبیوقوف بنایا جاتا ہے،طارق بشیرچیمہتازترین

September 19, 2024

رہنما مسلم لیگ طارق بشیرچیمہ نے کہا ہے کہ ہرالیکشن میں نئے صوبے کا نعرہ لگا کرعوام کوبیوقوف بنایا جاتا ہے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں بنانے کے متعلق باتوں کی سوائے سیاسی نعرے کے کوئی حیثیت نہیں، سیاسی جماعتیں سیاسی اسٹنٹ کے لیے نئے صوبے بنانے کے نعرے لگاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بننے سے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی، نئے صوبے بننے سے سارا بجٹ لاہور، ملتان میں نہیں لگے گا، جتنے چھوٹے یونٹ بنیں گے اتنا ہی بہتر ہو گا، بہاولپور کی ایک مختلف حیثیت ہے۔طارق بشیرچیمہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے سب ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں، بہاولپور کے لوگوں نے متفقہ آئین پر دستخط کیے تھے، ہمیں جنوبی پنجاب صوبے سے کوئی اختلاف نہیں، تخت لاہور کے بعد اب ملتان کے جوتے کھانا شروع کر دیں، بہاولپور صوبے کی حیثیت بحال کی جائے۔رہنما مسلم لیگ نے مزید کہا کہ بہاولپورسٹیڈیم میں بانی پی ٹی آئی نے بھی صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا، پیپلزپارٹی نئے صوبے کا نعرہ صرف ملتان کی حد تک لگاتی ہیں، الیکشن میں نئے صوبے کا نعرہ لگا کر لوگوں کوبیوقوف بنایا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی