i پاکستان

پتنگ بازی پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلبتازترین

April 16, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مقف اپنایا گیا ہے کہ آئے روز لوگوں کی گردنیں کٹ رہی ہیں، حکومت پتنگ بازی کی روک تھام میں ناکام ہو چکی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، دھاتی ڈور پر مکمل پابندی عائد کی جائے، پتنگ بازی کے حوالے سے مناسب قانون سازی کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔ بعدازاں عدالت نے پتنگ بازی پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی