خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت5 زخمی ہوگئے۔ پشاور کے علاقے مچنی گیٹ میں پولیس وین کے قریب ہونے والے آئی ای ڈی دھماکا اس وقت ہوا جب کہ اہلکار ورسک روڈ پر معمول کے گشت پر تھے۔ کیپٹیل پولیس افسر (سی سی پی) او قاسم علی خان نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی