i پاکستان

پشاور،پی ٹی آئی کی انتخابی نتائج کیخلاف درخواستیں، الیکشن کمیشن و فریقین کو نوٹس جاریتازترین

April 29, 2024

پی ٹی آئی رہنمائوں کی الیکشن نتائج کے خلاف دائر درخواستوں پر الیکشن ٹریبونل پشاور نے الیکشن کمیشن اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔تحریکِ انصاف کے رہنماوں کی الیکشن نتائج کے خلاف درخواستوں پر الیکشن ٹریبونل پشاور میں سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنماوں کامران بنگش، ارباب جہانداد، حامد الحق اور ارباب عاصم نے درخواست دائر کی تھی۔ملک شہاب، محمود جان اور ساجد نواز بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی