i پاکستان

پشاور،ٹماٹر، لہسن اور لیموں کی قیمت میں اضافہتازترین

November 18, 2024

پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے، ٹماٹر، لہسن اور لیموں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافہ ہو گیا ہے،سرکاری نرخنامے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 160 روپے مقرر کی گئی ہے۔ لہسن کی فی کلو قیمت میں 70 روپے اضافہ ہونے سے قیمت 670 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، لیموں کی قیمت میں 80 روپے سے بڑھ کر 100 روپے کلو ہو گئی ہے۔ پیاز 10 روپے، ادرک 150 اور مٹر کی فی کلو قیمت میں 70 روپے کی کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخنامہ میں پیاز کی فی کلو قیمت 130، ادرک کی فی کلو قیمت 650 روپے جبکہ مٹر کی فی کلو قیمت 150روپے مقرر کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی