i پاکستان

پشاور، تھانہ سربند کی حدود رنگ روڈ پر کار پر دستی بم حملہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،نامعلوم ملزمان فرارتازترین

January 09, 2026

صوبائی دارالحکومت پشاور میں کار پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق تھانہ سربند کی حدود رنگ روڈ پر کار پر دستی بم حملے کے بعد نامعلوم ملزمان فرارہوگئے۔حکام کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا، بی ڈی یو نے جائے وقوع سے دستی بم کے ٹکرے برآمد کرلئے ، ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی