i پاکستان

پشاور پر دو ٹھیکیداروں کا راج ، پی ٹی آئی رہنما کی آڈیو لیک،بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز نہ ملنے کا دعوی، عرفان سلیم کا لا علمی کا اظہارتازترین

January 31, 2026

پی ٹی آئی پشاور کے صدر عرفان سلیم کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے، جس میں پشاور کے ترقیاتی فنڈز اور بلدیاتی نظام سے متعلق عرفان سلیم کہتے سنائی دیتے ہیں کہ پشاور میں ترقیاتی کاموں پر دو ٹھیکیداروں کا راج ہے، جبکہ ایک ارب 70 کروڑ روپے کے فنڈز کے استعمال پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔آڈیو میں دعوی کیا گیا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو نہ گزشتہ حکومت کے دور میں فنڈز ملے اور نہ ہی موجودہ حکومت میں انہیں وسائل فراہم کیے گئے، جس کے باعث بلدیاتی نظام موثر طور پر کام نہیں کر سکا۔مبینہ آڈیو میں عرفان سلیم کارکنوں کو اس معاملے پر بات کرنے اور آواز اٹھانے کی ہدایت بھی دیتے نظر آتے ہیں۔دوسری جانب عرفان سلیم نے اپنی مبینہ لیک آڈیو سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو ان سے منسوب ہے یا نہیں، اس بارے میں وہ کچھ نہیں جانتے۔واضح رہے کہ مبینہ آڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی