i پاکستان

پشاور، پاکستان مخالف بیان دینے والا افغان باشندہ گرفتارتازترین

December 31, 2025

پاکستان کے خلاف بیان دینے والے افغان باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ افغان شہری شاہ نواز کی پاکستان مخالف بیان کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق افغان شہری شاہ نواز کو دادزئی میں مہاجر کیمپ خزانہ سے گرفتار کیا گیا، افغان شہری نے پاکستان مخالف بیان دینے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے بیان پر معافی بھی مانگی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے یکم اپریل 2025 سے غیر قانونی طریقے سے رہنے والے افغان شہریوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے اور اب تک لاکھوں افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی