خیبرپختونخوا میں سابق نگران دور میں درجنوں بھرتیاں کی گئیں مگر اب متعدد سرکاری محکمے معلومات دینے سے گریزاں ہیں۔ذرائع کے مطابق بار بار ہدایات کے باوجود بھی محکموں کی جانب سے تصدیق شدہ اور درست معلومات فراہم نہیں کی جا رہی جبکہ حکومت نے بھرتیوں کے معاملے پر وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزارتی کمیٹی نے تمام محکموں سے تصدیق شدہ بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی تھیں، 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک مختلف محکموں میں بھرتیاں کی گئیں، محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے ایک بار پھر تمام محکموں کو ڈیٹا جمع کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی