i پاکستان

پشاور میں دہشت گردی کا خدشہ، ریڈ زون میں ایمرجنسی لگادی گئیتازترین

May 04, 2023

پشاور میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر ریڈ زون میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون میں 2 ماہ کیئے دفعہ 144 نافذ کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر ہاس، وزیراعلی ہاس، پولیس لائن، سول سیکرٹریٹ کے قریب حملے کا خدشہ ہے۔ اعلامیے میں مذکورہ مقامات کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی