i پاکستان

پشاور، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ملزمان ہلاکتازترین

January 14, 2026

صوبائی دارلحکومت پشاور میں مبینہ پولیس مقا بلے میں 2 زیر حراست ملزمان مارے گئے۔پولیس کے مطابق پشاور میں شہید آباد قبرستان کے قریب موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب زیر حراست ملزمان کو دیگر ملزمان کی نشاندہی کے لیے لے کر جایا جارہا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست 2 ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی